سرگودھا یونیورسٹی سے متعلق کچھ سوالات اور انکے جوابات۔
- سرگودھا یونیورسٹی میں صرف سالانہ امتحان ہی ہوتا ہے یاکہ سیپلمنٹری امتحان بھی ؟
جواب: سرگودھا یونیورسٹی میں سال میں دو بار امتحان ہوتا ہے۔ پہلا سالانہ امتحان اور دوسرا سالانہ امتحان۔
- کیا میں ایم اے کمپوزٹ ایک سال میں کر سکتا ہوں ؟
جواب: جی ہاں بالکل کر سکتے ہیں مگر آپ کو گریجویشن کیے ہوئے کم از کم دو سال ہو چکے ہوں۔
اگر میں ایم اے پارٹ ون کے پیپرز پہلا سالانہ امتحان میں دوں تو کیا پارٹ ٹو کے پیپرز دوسرے سالانہ امتحان میں دے سکتا ہوں ؟
جواب: بالکل نہیں کیونکہ ایم اے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے درمیان دورانیہ کم از کم ایک سال ہونا چاہیے،
- اگر میں ایم اے کے پیپرز کمپوزٹ (ایک ہی سال) میں دوں تو مجھے کم از کم کتنے پیپرز پاس کرنے ہوں گے ؟
جواب: کم از کم 50٪
- اگر میں ایم اے (کمپوزٹ) 10 مضامین میں سے 5 مضامین پاس کر لوں تو کیا اگلے سالانہ امتحان میں 5 فیل مضامین کا امتحان دے سکتا ہوں ؟
جواب: بالکل دے سکتے ہیں۔
- کیا میں ایم اے کمپوزٹ میں فیل ہونے کے بعد صرف پارٹ ون کا امتحان دے سکتا ہوں ؟
جواب: جی بالکل دے سکتے ہیں۔
- اگر میں ایم اے کمپوزٹ کا امتحان ایک سال ہی دوں تو کیا میں صرف ایک پارٹ کے مارکس امپرو کا امتحان دے سکتا ہوں ؟
جواب: بالکل نہیں آپ کو دونوں پارٹ کا امتحان دینا ہو گا۔
- اگر میں ایم اے کے امتحان میں کامیابی کے لیے 45٪ نمبرز نہ لے سکوں تو پھر مجھے کیا کرنا ہوگا ؟
جواب: یونیورسٹی آپ کو موقع دے گی کہ آپ ایک یا دو مضامین کا دوبارہ امتحان دے کر اپنے 45٪ نمبرز کر سکیں۔
- کیا میں بی اے/ بی ایس سی ایک سال میں کر سکتا ہوں ؟
جواب۔ جی بالکل کر سکتے ہیں مگر آپ کو انٹرمیڈیٹ کئے ہوئے کم از کم دو سال ہو چکے ہوں۔
- کیا سرگودھا یونیورسٹی بی اے/بی ایس سی پارٹ وائز نہیں کرواتی ؟
جواب: جی نہیں انکے دونوں سال کے پیپرز ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں۔
- ایم اے کا پہلا سالانہ امتحان کب اور دوسرا سالانہ امتحان کب ہوتا ہے؟
جواب: پہلا سالانہ امتحان جولائی اگست میں جبکہ دوسرا سالانہ امتحان مارچ اپریل میں ہوتا ہے۔
- کیا میں کسی مضمون میں ایم ایس سی (پرائیویٹ) کر سکتا ہوں ؟
جواب: صرف ریاضی میں کر سکتے ہیں مگر آپ کو اس کے لیے بی ایس سی ڈبل میتھ کے ساتھ پاس ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ کسی اور مضمون میں ایم ایس سی نہیں کر سکتے۔
- کیا میں دوسرے سالانہ امتحان میں بطور فریش امیدوار امتحان دے سکتا ہوں ؟
جواب: جی بالکل۔ سرگودھا یونیورسٹی میں یہ سہولت ہے کہ آپ کسی بھی سالانہ امتحان میں فریش امیدوار امتحان دے سکتے ہیں۔
- سرگودھا یونیورسٹی میں کون کون سے مضامین میں ایم اے (پرائیویٹ) کر سکتے ہیں ؟
جواب: انگلش،اکنامکس، مطالعہ پاکستان، ہسٹری، انٹرنیشنل ریلیشنز، عربی، اسلامیات، پنجابی، اردو، سیاسیات۔
- کیا امتحان سے پہلے مجھے رجسٹریشن کروانی ہو گی ؟
جواب: سرگودھا یونیورسٹی میں پہلے سے رجسٹریشن نہیں کروانی ہو گی۔ داخلہ فارم جمع کرواتے وقت رجسٹریشن فیس ساتھ جمع کروانی ہو گی۔
- اگر میں ایم اے کمپوزٹ کا امتحان دینے کے بعد کسی مضمون میں فیل ہو جاتا ہوں تو مجھے فیس کس حساب سے ادا کرنا ہوگی؟
جواب: اگر آپ کے مضامین دونوں پارٹ سے ہیں تو فیس کمپوزٹ کے حساب سے جمع کروانی ہو گی۔ اگر مضامین پارٹ ون کے ہیں تو فیس پارٹ ٹو کے حساب سے جمع کروانی ہو گی اور اگر مضامین پارٹ ٹو کے ہیں تو فیس پارٹ ٹو کے حساب سے جمع کروانی ہو گی۔